مڈغاسکر میں طاعون سے 40 افرادہلاک ہوگئے

طاعون کی بیماری کے بیکٹیریا میں مبتلا دیگر 119 افراد زیر علاج ہیں،عالمی ادارہ صحت

ہفتہ 22 نومبر 2014 20:09

جنیوا(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22 نومبر 2014) بحر ہند کے جزیرے مڈغاسکر میں طاعون کی وجہ سے40 افرادہلاک ہوگئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ بحر ہند کے جزیرے مڈغاسکر میں طاعون کی وجہ سے کم از کم 40 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے، حکام نے بتایا کہ طاعون کی بیماری کے بیکٹیریا میں مبتلا دیگر 119 افراد زیر علاج ہے۔

(جاری ہے)

مڈغاسکر کے دارالحکومت انتاناناریو میں بھی دو طاعون زدہ مریض رپورٹ کیے گئے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائریشن کے اعلان کے مطابق وہ ریڈ کراس اور مڈ غاسکر کے صحت کے محکمے کے ساتھ مل کر اِس بیماری کے پھیلاوٴ پر قابْو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔