پشاور کی 97 یونین کونسلز میں خصوصی انسداد پولیو مہم،سیکورٹی سخت ،موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

اتوار 23 نومبر 2014 13:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء ) پشاور کی 97 یونین کونسلز میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم میں 5 برس سے کم عمر 57 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے ۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کی 97 یونین کونسلز میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 5 برس سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کی ویکسین دی گئی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں 4ہزار 260 ٹیمیں تشکیل دی گئیں جو 57 ہزار بچوں میں اس موذی مرض کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے کے لئے خصوصی ویکسی نیشن کی گئی ۔

انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔انسداد پولیو کے رضاکاروں کے تحفظ کے لئے 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے جبکہ ضلع بھر میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :