سندھ صوبے میں صرف دو شوگر ملوں نے گنے کی کرشنگ شروع کردی

اتوار 23 نومبر 2014 14:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) سندھ صوبے میں صرف دو شوگر ملوں نے گنے کی کرشنگ شروع کردی جبکہ 20 ملوں میں زیادہ تر بوائلر بھی گرم کرلئے ۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن ذرائع کے مطابق سندھ میں اب تک صرف دو شوگر ملوں مٹیاری اور سانگھڑ نے چینی بنانا شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں شوگر ملیں حکومت سندھ کی جانب سے مقرر کردہ گنے کی کم سے کم قیمت 182 روپے من کے حساب سے آبادگاروں سے خرید رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سندھ میں 30 شوگر ملیں ہیں جس میں سے 10 خراب ہیں جبکہ 20 شوگر ملوں میں سے زیادہ تر نے بھی اپنے بوائلر گرم کرلیے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ ہفتے تک سندھ میں گنے کی کرشنگ کا سیزن اپنے عروج پر آجائیگا۔ ادھر آبادگاروں کا کہنا ہے کہ وہ سندھ میں تمام شوگر ملوں کی جانب سے کرشنگ شروع کرنے کے انتظار میں ہیں تاکہ گنے کی کٹائی شروع کی جاسکے اور خالی ہونے والی زمین پر گندم کی بوائی ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :