چھوٹا قد‘ سوکھا جسم‘ پیلا رنگ والدین اپنے بچوں پر توجہ دیں‘ طبی ماہرین

اتوار 23 نومبر 2014 17:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) چھوٹا قد‘ سوکھا جسم‘ پیلا رنگ والدین اپنے بچوں پر توجہ دیں۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ سوتے وقت بچے کے منہ سے پانی نکلے‘ انکھیں آدھ کھلی ہوں منہ بھی کھلا ہو وہ خراٹے لے تو یہ ٹانسلز کا مسئلہ ہے۔ بچہ کھانا نہ کھاتا ہوں تو اسے دہی کے کونڈے کا پانی پلائیں۔

(جاری ہے)

اسے بھوک بھی لگے گی اور قد نکلنے کیساتھ ساتھ رنگ سرخ اور جسم پر گوشت آئے گا۔

بچوں کو الٹا نہ لیٹنے دیں کہ اس سے ان کی ریڑھ کی ہڈی کے مہروں میں کمزوری آتی ہے۔ بچے کو قبض کیسی ہی کیوں نہ ہو دو چمچ انگور کا رس دینے سے پاخانہ کھل کر آتا ہے۔ ڈبے کا دودھ شوگر پیدا کرسکتا ہے۔ بستر پر پیشاب کرنے والے بچے کو صبح کے وقت چاول کی پچھ اتار کر شکر ڈال کر دیں دوبارہ وہ بستر پر پیشاب نہیں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :