ماں‘ بچے کی صحت بارے تمام وسائل کو بروئے کار لائے جارہے ہیں‘ پالیسیوں میں ضروری ادودیات کو شامل کر دیا ہے

ڈی جی ہیلتھ آزاد کشمیر ڈاکٹرسردار محمود خان کا ورکشاپ سے خطاب

اتوار 23 نومبر 2014 17:34

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء ) ڈی جی ہیلتھ آزاد کشمیر ڈاکٹرسردار محمود خان نے کہا ہے کہ محکمہ صحت ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہا ہے ،پاکستان میں 75فیصد بچوں کی پیدائش گھروں میں ہوتی ہے جس کی وجہ سے ماؤں اور بچوں کی اموات کے خاطرات بڑھ جاتے ہیں ،محکمہ صحت ’ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ”مرسی کور“ کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہا ہے ،صحت کی پالیسیوں میں ضروری ادودیات کو شامل کر دیا ہے اوران کی فراہمی کو یقینی بنائے جانے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ،مرسی کور کے زیر اہتمام ”ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے منعقدہ تعارفی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں مرسی کور کے پرواگرام مینجر شعیب احمد،ڈاکٹر فرحت،ڈاکٹر یاسمین گل،ڈاکٹر ظفرمغل، ڈاکٹر اخلاق برلاس ودیگرنے شرکت کی تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد کشمیر ڈاکٹرسردار محمود خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات کو کم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تربیت مکمل ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرسی کور کے پروگرام مینجر شعیب احمد نے کہا کہ ترقی پزیر ممالک میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات کوکم کرنے کے لیے کوشاں ہے ،مرسی کور ،ریف کے تعان سے اس کو کم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور اس میں کافی حد تک کامیابی مل چکی ہے ۔نوزائدہ بچوں کی اموات کی بڑی وجہ انفکشن ہے اس پر قابو پانے کے لیے” کوریکسڈین“ کے استعمال کو یقینی بنایا جانا چاہیے مرسی کور ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے تمام اقدامات کر رہا ہے ،لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ٹرینگ کر وا دی ہے تا کہ وہ بہتر طریقے سے اپنی خدمات سرانجام دے سکیں ،اس موقع پر مرسی کور کے ریجنل کوارڈینیٹر ڈاکٹر اخلاق برلاس نے کہا کہ پاکستان بھر میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات کو کم کرنے کے لیے محکمہ صحت اور دیگر غیر سرکاری ادارے اہم کردار ادا کر رہے ہیں اس سلسلے میں مرسی کور کی کاوشیں لائق تحسین ہیں صحت ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور حکومت صحت کی فراہمی اورنوزائیدہ کی شرح اموات کو کم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :