باچا خان ائیر پورٹ پر ایبولا کاونٹرز پر محکمہ صحت اہلکاروں کے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر کاروائی کی سفارشات کر دی گئی

اتوار 23 نومبر 2014 19:22

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ایبولا اور پولیو کاونٹرز پر محکمہ صحت کے اہلکاروں کی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر ان کے خلاف کاروائی کی سفارشات کر دی گئی ۔ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر دونوں کاونٹرز پر دو دو شفٹیں کام کر رہی ہیں۔ تاہم صبح کی شفٹ چھ بجے کے بجائے صبح سات اور آٹھ بجے آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے باعث بیشتر بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائیں جا رہے ۔ جبکہ ایبولا تشخیص کے لئے مشین کی خرابی کے باوجود آنے والے مسافروں کے لئے کسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ائیر پورٹ حکام کی جانب سے اپنے تحفظات سے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کو آگاہ کردیاہے جس پر صوبائی حکومت نے ان کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے اوران کی تفصیلات طلب کر لیں ۔