زیتون کے تیل کا استعمال دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے‘ تحقیق

پیر 24 نومبر 2014 14:02

لندن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء)تحقیق میں کہا گیا ہے کہ وزانہ زیتون کے تیل کا استعمال کیا جائے تو یہ نہ صرف دل کو بیماریوں سے بچاتا ہے بلکہ اسے تندرست بھی رکھتا ہے۔ برطانیہ کی مقامی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ زیتون کے تیل کے استعمال سے دل کی شریانیں زیادہ بہتر طور پر کام کرتی ہیں اور اس کے مسلسل استعمال سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بہت کم ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق کے مطابق روزانہ زیتون کے تیل کا استعمال کیا جائے تو یہ نہ صرف دل کو بیماریوں سے بچاتا ہے بلکہ اسے تندرست بھی رکھتا ہے۔ زیتون کے تیل میں صحت کو بر قرار رکھنے والا اومیگا 6 عنصر پایا جاتا ہے۔ جو جسم کو خطرناک بیماریوں کی طرف جانے سے روکتا ہے۔ ڈاکٹرز کے نزدیک زیتون کا تیل دل کی بیماریوں کو ہی نہیں بلکہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے اورخون میں صحت مند اور نقصان پہنچانے والے فیٹس کے درمیان توازن برقرار رکھتا ہے