وانا سب ڈویژن میں 30ماہ بعد انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا

پیر 24 نومبر 2014 17:48

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) وانا سب ڈویژن میں 30ماہ بعد انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔تین روزہ پولیو مہم میں 76720 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے۔ وانا سب ڈویژن کی چار تحصیلیں جن میں وانا،شکئی،بیرمل اور توئی خلہ میں پولیو کے قطرے دئیں جائنگے۔ ان چار تحصیلوں میں 25 جون 2012, کو مقامی طالبان گروپ مولوی نذیر گروپ نے ایک پمفلٹ کے ذرئعے والدین اور پولیو ورکرز کو خبردار کیا تھا کہ ڈرون حملوں کے بند ہونے سے پولیو مہم کو مشروط کیا ہے۔

اگر ڈرون حمے بند نہ ہوئے تو پولیو مہم آئندہ نہیں چلے گی۔پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق پولیو مہم کی 30 ماہ کی بندش کی وجہ سے وانا سب ڈویژن میں 18 بچے پولیو کا شکار ہوئے ہیں۔جن میں 11 تحصیل بیرمل اور 7 تحصیل وانا سے تھے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان میں کل پولیو کے 20 کیسیز سامنے آئے ہیں،جن میں 18 وانا سب ڈویژن جبکہ 2 لدھا سب ڈویژن میں سامنے آئے ہیں۔

تین روزہ پولیو مہم میں 76720 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں جس کے لئے 201 موبائل ٹیمیں جبکہ 8 فکس پوائنٹ اور 8 بیرونی واندرونی چیک پوسٹوں پربچوں کو پولیو کے قطرے پلائینگے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان کے محسود علاقے تحصیل سروئکئی اور تحصیل سراروغہ جو آپریشن راہ نجات کے بعد کھول دئے گئے ہیں وہاں پر 8448 بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائیں جائینگے ،جن کیلئے 44 موبائل ٹیمیں قائم کی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :