چارسدہ، پولیو ٹیم پر مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شدید زخمی

پیر 24 نومبر 2014 18:16

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) سینکڑوں اسلحہ بند پولیس فورس کے نگرانی کے باوجود پولیو ٹیم پر مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شدید زخمی ۔ ملزمان فرار۔ آر پی او مردان کی طرف سے تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے تعاون سے ضلع چارسدہ میں ایک روزہ پولیو مہم کے دوران سردار گھڑی شبقدر میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیو اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار ساجد ولد شاہجہان سکنہ میر زئی شدید زخمی ہوگئے جسے شدید مجروحیت کی بناء پر پشاور کے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

واضح ہو کہ اس پولیو مہم کو کامیاب اور 25300بچوں کو پولیو قطرے پلانے کیلئے 1521ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی جن کے مانیٹرنگ کیلئے 298ٹیمیں مصروف کار تھی جبکہ ضلعی حکومت نے آمن وآمان برقرار رکھنے اور ناخوش گوار واقع سے نمٹنے کیلئے اسلحہ کی نمائش اور موٹرسائیکل سواری پر دفعہ 144کے تحت پابندی بھی عائد کی تھی ۔

(جاری ہے)

بعض مبصرین نے گزشتہ پولیو مہمات کے دوران تعینات پولیس فورس کی طرف سے موٹر سائیکل سواروں سے رشوت طلب کرنے اور پابندی کو مذاق سمجھنے کو گزشتہ روزہونے والے مہم کیلئے خطرہ قرار دیا تھا اورچارسدہ کے بیشتر اخبارات میں بھی اس حوالے سے خبریں شائع ہوئے تھے لیکن اس کے باوجودغفلت اور عدم توجہی کے بناء پر مذکورہ ناخوش گوار واقع رونما ہو ا جسے واقعی طورپر تعینات پولیس اہلکاروں کے ذمے ڈالا جا سکتاہے ۔

آر پی او مردان رینج سعید وزیرنے جائے وقوعہ پر فوری پہنچ کر واقعہ کی چھان بین اور حقائق معلوم کرنے کیلئے ایس پی آپریشن مردان سید اکبر علی شاہ،ایس پی انوسٹی گیشن مردان شاہد خان اور ڈی ایس پی چارسدہ رضا محمد پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دی ہے جو دو دن کے اندر تحقیقات مکمل کر کے ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائینگے ۔

متعلقہ عنوان :