میٹرومنصوبہ کا گردو غبار، سانس اور گلے کی بیماریوں میں اضافہ

پیر 24 نومبر 2014 19:20

میٹرومنصوبہ کا گردو غبار، سانس اور گلے کی بیماریوں میں اضافہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) میٹرو بس سروس کے تعمیراتی منصوبے کی وجہ سے اسلام آباد کے سرکاری ملازمین اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ‘ راولپنڈی سے آنے والے سرکاری ملازمین اپنی ڈیوٹیوں سے گھنٹوں لیٹ ہونے لگے گرد و غبار سے سانس اور گلے کی بیماریوں میں اضافہ ‘ بلیو ایریا کے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ‘ جنوری تک میٹرو بس منصوبے کی تکمیل مشکل‘ گزشتہ کئی مہینوں سے راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے سرکاری ملازمین کو بروقت اپنے دفاتر پہنچنے میں دقت کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

دفاتر کو لیٹ پہنچنے والے سرکاری ملازمین نے اپنے افسران کی ڈانٹ ڈپٹ سے بچنے کیلئے صبح کے اندھیرے میں گھروں سے نکلنا شروع کردیا ‘ مری روڈ پر شدید گرد و غبار کی وجہ سے ملحقہ رہائشی علاقوں اور مارکیٹوں سمیت مری روڈ کو استعمال کرنے والے سرکاری ملازمین اور شہریوں کی اکثریت سانس اور گلے کی بیماریوں کا شکار ہونے لگی میٹرو بس منصوبے کیلئے بند کی جانے والی اسلام آباد کی شرہاہوں سے ملحقہ بلیو ایریا کے تاجروں کا کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہوکر رہ گیا بلیو ایریا میں قائم ریسٹورنٹس اور دیگر کاروبار کرنے والے تاجروں کو شدید نقصان کا سامنا ہے۔