الزام تراشی کرنے والے دیکھ لیں، میری طبیعت سخت خراب ہے پھر بھی وعدہ پورا کرنے پاکستان آیا، اگر نہ آتا تو ڈیل کی بات کرنے والوں کے منہ بند نہیں کئے جا سکتے تھے، سخت بیمار ضرور ہوں لیکن سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے لواحقین سے ملنے جا رہا ہوں، مجھے دل کی تکلیف ہے اور بات کرتے ہوئے نقاہت ہو رہی ہے، میں صرف وعدہ پورا کرنے آیا ہوں، ڈاکٹر نے دل کے عارضے کی ادویات تبدیل کی ہیں، اللہ صحت دے میں سارے پروگرام نبھا کر جاؤں گا،

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 24 نومبر 2014 19:31

بھکر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ الزام تراشی کرنے والے دیکھ لیں، میری طبیعت سخت خراب ہے پھر بھی وعدہ پورا کرنے پاکستان آیا، اگر نہ آتا تو ڈیل کی بات کرنے والوں کے منہ بند نہیں کئے جا سکتے تھے، سخت بیمار ضرور ہوں لیکن سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے لواحقین سے ملنے جا رہا ہوں، مجھے دل کی تکلیف ہے اور بات کرتے ہوئے نقاہت ہو رہی ہے، میں صرف وعدہ پورا کرنے آیا ہوں، ڈاکٹر نے دل کے عارضے کی ادویات تبدیل کی ہیں، اللہ صحت دے میں سارے پروگرام نبھا کر جاؤں گا۔

وہ پیر کو بھکر میں جامعہ مسجد نور سلطان القادری کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دل کی تکلیف بڑھ گئی ہے، چلا بھی نہیں جا رہا، بلڈ پریشر بڑھ گیا ہے اور دل پر دباؤ محسوس ہو رہا ہے، لیکن فرض سے غافل نہیں ہو سکتا،وعدہ پورا کرنے پاکستان آیاہوں اگر نہ آتا تو ڈیل کی بات کرنے والوں کے منہ بند نہیں کئے جا سکتے تھے، سخت بیمار ضرور ہوں لیکن سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے لواحقین سے ملنے جاؤں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اللہ صحت دے میں سارے پروگرام نبھا کر جاؤں گا،مجھے آرام کی سخت ضرورت ہے، جب تک آرام نہیں ملے گا ، حالت ٹھیک نہیں ہو گی۔ امید ہے آرام اور ادویات کے استعمال سے طبیعت بہتر ہو گی۔(اح)

متعلقہ عنوان :