سکھر ،سکندر علی غربت کے با عث اپنے دل میں سوراخ کے مرض کا علاج نہ کر اسکنے پر مدد کیلئے دوبارہ پریس کلب پہنچ گیا

پیر 24 نومبر 2014 19:40

سکھر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) صالح پٹ کے گاؤں مٹھو مہر کا سکندر علی ولدریاض مہر غربت کے با عث اپنے دل میں سوراخ کے مرض کا علاج نہ کر اسکنے پر مدد کے لیے دوبارہ سکھر پریس کلب پہنچ گیا صحا فیوں سے با ت چیت کر تے وقت بچے سکندر کے والد ریاض مہر نے صحافیوں کو بتا یا کہ میں غریب آدمی ہوں محنت و مزدوری کر کے بچوں کا پیٹ پا لتا ہوں میرے پاس جو کچھ تھا میں نے بچے کا علاج کرانے پر خرچ کر دیااس نے بتا یا کہ بچے کو یہ بیماری اس کی پیدائش کے چار سال سے ہو ئی ہے اس کا کراچی حیدرآباد، سکھر خیروپر ہر جگہ علاج کرایا مگر کو ئی افاقہ نہ ہوا اور اب تو اس کے جگر نے خون بھی بنا نا بند کر دیا ہے اس کے علاج کے لیے گھر کا سامان تک فروخت کر چکا ہوں اب میرے پاس وسائل نہیں ہیں کہ اس کا علاج کرا سکوں اس لیے میری حکو مت اور مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ میری مدد کریں تا کہ میرے بچے کی زندگی بچ سکے۔