چنیوٹ۔ ساؤتھ افریقہ میں سینکڑوں افراد کی جان لینے والا وائرس ابیولا پاکستان کے علاقہ چنیوٹ میں پہنچ گیا

پیر 24 نومبر 2014 20:11

چنیوٹ۔ ساؤتھ افریقہ میں سینکڑوں افراد کی جان لینے والا وائرس ابیولا ..

چنیوٹ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) چنیوٹ کا رہائشی ذوالفقار ولد نور محمد عرصہ تین سال سے روزگار کے سلسلہ میں ساؤتھ افریقہ میں شفٹ تھا جہاں گذشتہ ماہ اس کی طبیعت خراب ہوئی تو وہ واپس پاکستان کے علاقہ چنیوٹ میں پہنچ گیا چنیوٹ کے علاقہ محلہ مقصود آباد کا یہ رہائشی پہلے پرائیویٹ طو ر پر ڈاکٹروں سے چیک اپ کرواتا رہا جنہوں نے اسے کبھی ڈینگی تو کبھی کوئی بخار بتایا تاہم جب اس کے جسم سے خون رسنا شروع ہوا تو الائیڈہسپتال میں داخل کرایا گیااور اسے وائرل ایمبرجیک فیور کا نام دیا گیا اور ا س کے خون کے سمپل سرکاری طور پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد بھیجوائے گئے ذرائع کے مطابق وہاں اس بخار کو ابیولاکا نام دیا گیا تاہم ابھی سرکاری طور پر اس کوخفیہ طور پر رکھا گیا ہے اور اسکی تصدیق نہیں کی جاری ہے دوسری طرف فیصل آباد الائیڈہسپتال کے اس کمرے کو جہاں ذوالفقا ر نامی مریض داخل ہے مکمل طور پر خفیہ رکھتے ہوئے سیل کیا گیا ہے اور وہاں کسی اور مریض یا شخص کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :