کالا شاہ کاکو میں قیامت خیز گرمی اور لوڈشیڈنگ جاری،گرمی و گیسٹرو سے مزید 3 افراد ہلاک

جمعرات 14 جون 2007 19:53

کالاشاہ کاکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2007ء) کالا شاہ کاکو میں قیامت خیز گرمی اور لوڈشیڈنگ جاری،گرمی و گیسٹرو سے تین افراد مزید ہلاک، علاقہ میں گیسڑو کی وبا بھی پھیل گئی درجنوں متاثرہ افراد ہسپتال پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق کالا شاہ کاکو اور گردو نواح میں جاری گرمی کی شدید لہرمیں مزید تیز آئی ہے ، شدید گرمی کے ساتھ ساتھ مذ کورہ علاقہ میں گیسٹرو کی وبا بھی پھوٹ پڑی ہے جس کے باعث نجی وسرکاری ہسپتال متاثرہ افراد بھر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے باعث نواحی آبادی معظیم کالونی میں پندرہ سالہ کلیم ، باہمنانوالہ میں رخسانہ نامی خاتون گیسٹرو کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ جی ٹی روڈ پر شدید حبس اور گرمی کے باعث مفلوج الحال نامعلوم شخص دم توڑ گیا ۔ علاوہ ازیں مزدریں اثناء شدید گرمی کے باعث بجلی کی آ نکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے جو لوگوں کے لئے شدید پریشانی کا سبب بنا ہوا ہے