ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبیعت خراب ہونے پر ماہر امراض قلب کی ٹیم طلب کرلی گئی

پیر 24 نومبر 2014 21:34

ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبیعت خراب ہونے پر ماہر امراض قلب کی ٹیم طلب کرلی ..

بھکر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبیعت خراب ہونے پر ماہر امراض قلب کی ٹیم طلب کرلی گئی‘ طاہرالقادری کی ای سی جی کی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو بھکر میں عوامی تحریک کے جلسے کے بعد واپس آتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں عوامی تحریک کے ضلعی صدر کے گھر منتقل کرکے ماہر امراض قلب کی ٹیم طلب کی گئی جنہوں نے ان کا ای سی جی سمیت مکمل طبی معائنہ کیا۔