محکمہ صحت پنجاب کا چنیوٹ میں ابیولا وائرس کے مبینہ مریض کے حوالے سے خبر کا نوٹس

پیر 24 نومبر 2014 23:31

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) محکمہ صحت پنجاب نے چنیوٹ میں ابیولا وائرس کے مبینہ مریض کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے مبینہ مریض کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے آئی سولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مریض کے خوان کے نمونے لے کر ٹیسٹ کے لئے بھجوا دئیے گئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کی ٹیمیں کل چنیوٹ پہنچ کر علاقے اور مریض کے رشتہ داروں کی سکریننگ کریں گی جبکہ محکمہ صحت کی ٹیمیں پہلے ہی چنیوٹ پہنچ چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :