ایبولا وائرس کا مبینہ مریض دم توڑ گیا، خون کے نمونے اسلام آباد لیبارٹری بھجوا دیئے گئے
منگل 25 نومبر 2014 10:55
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25نومبر 2014ء) پاکستان میں بھی ایبولا وائرس کا خطرہ منڈلانے لگا ، افریقی ملک سے وطن لوٹنے والا ایبولا وائرس کا مبینہ مریض فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ایبولا وائرس کے مبینہ مریض ذوالفقار کی نشاندہی پر محکمہ صحت پنجاب حرکت میں آگیا ۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں چنیوٹ میں چالیس سالہ ذوالفقار کی رہائش گاہ پر پہنچ گئیں اور ادویات کا سپرے کیا ۔ فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں زیرعلاج ذوالفقار کو الگ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔
(جاری ہے)
چنیوٹ کا رہائشی چالیس سالہ ذوالفقار کچھ دن پہلے افریقہ سے واپس آیا تھا ۔ مریض کے منہ اور ناک سے خون بہنے پر اس کے ایبولا وائرس سے متاثرہ ہونے کا شبہ ہے ۔ متاثرہ شخص کے بھائی مقصود کا کہنا تھا ذوالفقار کی طبیعت پاکستان پہنچنے کے بعد خراب ہوئی ۔ الائیڈ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر راشد مقبول کا کہنا تھا ۔ خون کے نمونے اسلام آباد بھجوا دیئے ہیں تاہم ابھی ایبولا وائرس کی تصدیق نہیں کر سکتے ۔ مبینہ مریض کے سامنے آنے کے بعد پاکستان پر ایبولا وائرس کے خطرات منڈلانے لگے ہیں۔ پاکستان میں موجود عالمی ادارہ صحت کے ماہرین بھی آج چنیوٹ جا کر مریض کے رشتے داروں کی سکریننگ کریں گے۔
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.