ملک بھر میں موسم خشک،بالائی علاقوں میں سردی سے بیماریوں میں اضافہ

منگل 25 نومبر 2014 12:25

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) ملک بھر میں موسم خشک ہے۔بالائی علاقوں میں سردیوں میں اضافے نے بیماریاں پھیلا دی ہیں۔گلگت بلتستان میں بادل برسنے کو تیار ہیں۔گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے سردی کی شدت برھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں چمن ،پشین، زیارت، لورالائی ڑوب اورہرنائی سمیت شمالی علاقے شدید خشک سالی کی لپیٹ میں آ چکے ہیں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے چراہ گاہیں اور دیہی پہاڑی علاقوں میں پانی کے ذخائر خشک ہوتے جا رہے ہیں۔

اور موسمی امراض پھیل رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ہے ،گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے

متعلقہ عنوان :