سپریم کورٹ نے سرگودھا کے ہسپتال میں بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

سیکرٹری صحت پنجاب کو 48 گھنٹوں میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم

منگل 25 نومبر 2014 12:27

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) سپریم کورٹ نے سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تفصلا ت کے مطابق سپریم کورٹ نے سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران درجنوں بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت پنجاب کو 48 گھنٹوں میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ناقص طبی سہولیات اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث 26 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں، ادھرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں سہولیات کے فقدان کے باعث ایک اور بچہ دم توڑ گیا ہے جس کے بعد اب تک جاں بحق ہونے والے بچوں کی مجموعی تعداد 26 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ناقص طبی سہولیات کے باعث ایک اور بچہ دم توڑ گیا جب کہ 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اسپتال میں داخل بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کی مسلسل ہلاکت کے باوجود پنجاب حکومت اور اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مناسب سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ناقص سہولیات اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث 26 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود انتظامیہ نے مریضوں کے لئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے ہیں

متعلقہ عنوان :