گلگت بلتستان اور فیڈرل ایریا کے ہیلتھ ایمپلائز کیلئے ہیلتھ الاؤنس منظور ہو چکا ‘گلگت میں یکم جنوری سے تمام ملازمین محکمہ صحت کو الاؤنس مل رہا ہے ‘گلگت ،فاٹا اور آزاد کشمیر فیڈرل گو رنمنٹ کے زیر انتظام علاقہ جات ہیں ‘اسکے لےئے باقاعدہ وزارت اور کشمیر اور شمالی علاقہ جات وفاقی حکومت میں کام کر رہی ہے

مرکزی سیکرٹری جنرل ہیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن آزاد کشمیر آصف جاوید کی بات چیت

منگل 25 نومبر 2014 13:22

میر پور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) گلگت بلتستان اور فیڈرل ایریا کے ہیلتھ ایمپلائز (گریڈ1تا21) کیلئے ہیلتھ الاؤنس منظور ہو چکا ہے اور گلگت میں یکم جنوری 2014سے تمام ملازمین محکمہ صحت عام کو یہ الاؤنس مل رہا ہے گلگت ،فاٹا اور آزاد کشمیر فیڈرل گو رنمٹ کے زیر انتظام علاقہ جات ہیں اور اسکے لےئے باقائدہ وزارت اور کشمیر اور شمالی علاقہ جات وفاقی حکومت میں کام کر رہی ہے ،ملازمین محکمہ صحت عام آزاد کشمیر کا ہیلتھ الاؤنس کا مطالبہ منظو رشدہ ہے اور متعدد مرتبہ محکمہ مالیات آزاد کشمیر نے وفاقی الاؤنس ڈویژن میں فنڈز مختص کیے جانے کیلئے ڈیمانڈ بھیجی ہے مگر تاحال فنڈز اہم نہیں ہوئے جبکہ گلگت حکومت کو جنوری 2014ء سے مطلوبہ فنڈز جاری کیے گئے جس پر عملدرآمد سے گلگت کے ملازمین کو یہ الاؤنس مل رہا ہے جس پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آزاد کشمیر محکمہ صحت کے ملازمین کو ہیلتھ الاؤنس فراہمی کیلئے مطلوبہ فنڈز بھی جاری کرلے گی تاکہ آزاد کشمیر کے ملازمین کو بھی جنوری 2014ء سے ماہانہ رننگ تنخواہ کے برابر ہیلتھ الاؤنس مل سکے ۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل ہیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن (پی ایم ایس اے) رجسٹرڈ آزاد کشمیر آصف جاوید نے کہا کہ منظور شدہ مطالبہ کے مطابق وفاقی حکومت سے فوری فنڈز کی فراہمی کے حصول کیلئے کارروائی کی جائے بصورت دیگر حالات کی تمام تر ذمہ داری آزاد حکومت اور محکمہ صحت عاملہ پر ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :