امریکہ پاکستان کوتعلیم، صحت اور صاف پانی کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے بیس کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرے گا ۔ اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط

جمعہ 15 جون 2007 12:57

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 15 جون 2007 ) امریکہ پاکستان کوتعلیم، صحت اور صاف پانی کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے بیس کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرے گا ۔اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کئے گئے ۔امریکہ کی جانب سے یو ایس ایڈ کے ڈائریکٹر پیٹر ڈبلیو بوڈ نے جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے سمجھوتے پر باضابطہ دستخط کئے۔

(جاری ہے)

یو ایس ایڈ کے ڈائریکٹر پیٹر ڈبلیو بوڈ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امریکی حکومت کے عوام کی جانب سے یہ رقم تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی کے علاوہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت ، معاشی ترقی اور زلزلہ زدگان علاقوں کی تعمیر نو پر خرچ کی جائیگی۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے اس موقع پر توقع ظاہرکی کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے مابین تعاون مزید فروغ پائے گا۔