30 نومبر کو بلاول بھٹو کی قیادت میں لاہور میں ہونیوالا کنونشن پسے طبقات کو بنیاد فراہم کر یگا، محمد الیاس چودھری

منگل 25 نومبر 2014 16:22

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) پی پی پی آزادکشمیرحکومت کے مشیرمحمدالیاس چوہدری نے کہاہے کہ 30نومبرچیئرمین بلاول بھٹوکی قیادت میں لاہورمیں ہونے والاپیپلزپارٹی کاملک گیرکنونشن پارٹی کومضبوط بنیادوں پراستوارکرنے کے ساتھ ساتھ نظریاتی اورفکری فلسفہ جسے شہیدبھٹووشہیدبے نظیربھٹونے ملک کے پسے ہوئے مظلوم طبقات کے لیے بنیادکی شکل میں فراہم کیاتھاکوجلابخشے گاپیپلزپارٹی میں ڈسپلن کی سب کوپابندی کرناہوگی کام کرنے والے کوآگے آناہوگابھٹوازم کے لیے قربانیاں دینے والے ہی پارٹی میں مقام حاصل کرینگے پارٹی مضبوط ہوگی توحکومت مضبوط ہوگی پارٹی جیالوں کوعزت دیناہوگی چیئرمین بلاول بھٹوپارٹی کوملک بھرمیں مضبوط قوت بناکرسامنے لائینگے کیونکہ پی پی پی ہی مزدوروں،کسانوں،طلبہ اورمظلوم طبقات کی امیدوں کی مرکز ہے وزیراعظم وصدرجماعت چوہدری عبدالمجیدکی قیادت میں30نومبرکے کنونشن میںآ زادکشمیربھربالخصوص ضلع کوٹلی سے ہزاروں جیالے شرکت کرینگے پارٹی وفود سے گفتگومیں انہوں نے کہاکہ پارٹی کے اندر انجمن ستائش باہمی کی گنجائش نہیں پارٹی کے اندر انفرادی طورپرانجمن بننے کی کوشش نہ کی جائے بلکہ ڈسپلن کامظاہرہ کرتے ہوئے بھٹوازم کے فلسفہ کے مطابق پیپلزپارٹی کوچیئرمین بلاول بھٹوکی قیادت میں متحرک،مضبوط ومنظم بنایاجائے بلاول بھٹونوجوان قیادت ہیں پاکستان کے نوجوان چیئرمین بلاول کی قیادت میں ملک کے اندر جمہوری انقلاب لانے کے لیے متحدومنظم ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ ملک کے اندرجمہوریت کااستحکام چاہتے ہیں کچھ قوتیں جمہوریت کورول بیک کرناچاہتی ہیں شہیدبی بی کے فلسفہ کے مطابق مفاہمت کی سیاست کوفروغ دے رہے ہیں پاکستان میں میثاق جمہوریت کی وجہ سے جمہوریت قائم ودائم ہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کالاہورکاکنونشن دیگرجمہوری سیاسی قوتوں کے لیے بھی انقلاب کا پیغام ہوگاکیونکہ سب جمہوری قوتوں کوبالاخرملک کے استحکام اورعوامی خوشحالی کے لیے منظم ہوناپڑے گاپیپلزپارٹی اوراس کی قیادت آمریت کے راستہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے انہوں نے جیالوں کوبھی ہدائت کی کہ وہ لاہورکنونشن میں شرکت کرکے چیئرمین بلاول بھٹوکے ہاتھ مضبوط کریں۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :