مصر میں سات منزلہ عمارت گرنے سے13 افراد ہلاک ، 8زخمی ،ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع

منگل 25 نومبر 2014 17:10

قاہرہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک سات منزلہ عمارت گرنے سے13 افراد ہلاک اور 8زخمی ہوگئے جبکہ ملبے تلے دبے دیگر افراد کو نکالنے کا کام شروع کردیا گیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ مغربی قاہرہ کے مضافاتی علاقے مطاریامیں پیش آیا جہاں ایک عمارت گر گئی جسکے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

حکام کا کہناہے کہ امدادی کاروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور عمارت کے ملبے تلے پھنسے دیگر افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے ۔حکام نے بتایا کہ عمارت کے گرنے کی وجہ ناجائز طریقے سے تعمیر ہے ۔پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ پرانی عمارت کے اوپر چارمنزلیں غیر قانونی طریقے سے تعمیر کی گئی تھیں۔مصر میں ناقص تعمیر اور ناجائز طریقے سے عمارتوں کی تعمیر کے باعث حادثات عام ہیں۔

متعلقہ عنوان :