محکمہ صحت کی غفلت سے مجبور ہوکر بی ایم سی ہسپتال کے ایڈمن بلاک کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کیا،ڈاکٹر کمال خان مندوخیل

منگل 25 نومبر 2014 17:30

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء)ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن بلوچستان کے آرگنائزر ڈاکٹر کمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی غفلت سے مجبور ہوکر ہم نے بی ایم سی ہسپتال کے ایڈمن بلاک کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا ہے اور او پی ڈی میں ٹوکن ہڑتال کا اعلان کیا ہے جو صبح 8بجے سے 11بجے تک ہوگی اس کے علاوہ کوئٹہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی بھی بند رہے گی اور احتجاج کے پہلے مرحلے میں تمام آفیسران اپنی ڈیوٹی کا آج سے بائیکاٹ بھی کرینگے انہوں نے یہ بات منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت سیکرٹری صحت ،ایم ایس بی ایم سی نے ینگ ڈاکٹروں کے خلاف تعصبانہ رویہ رکھا ہوا ہے انتہائی شرمندگی اور افسوس کی بات ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت 10آفیسرز کی ماہانہ سکالرشپ ادا نہیں کی جارہی اور ڈاکٹروں کے صبر کا امتحان لیا جارہا ہے اس سلسلے میں ینگ ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن تشکیل دی گئی ہے جس میں آرگنائزر ڈاکٹر کمال خان مندوخیل ڈپٹی آرگنائزنگ ڈاکٹر مزار گچکی سینئر ممبر ڈاکٹر مصطفی جعفر ڈاکٹر عبدالباقی بلوچ کمیٹی ممبران ڈاکٹر بہول کاکڑ ڈاکٹر نوروز بلوچ ڈاکٹر کاشف ترین ڈاکٹر حسین شیرانی ڈاکٹر منصور بلوچ ڈاکٹر مرتضیٰ جعفر ڈاکٹر میروائس کدیزئی ڈاکٹر نور اللہ گران شامل ہونگے ۔

(جاری ہے)