وفاقی حکومت پسماندہ صوبوں خاص طور پر بلوچستان اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، پسماندہ علاقوں میں صحت ، تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ترجیح ہونی چاہیے

صدر مملکت ممنون حسین کی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور گورنر گلگت بلتستان سید پیر کرم علی شاہ سے ملاقات میں بات چیت

منگل 25 نومبر 2014 17:43

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پسماندہ صوبوں خاص طور پر بلوچستان اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، پسماندہ علاقوں میں صحت ، تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ترجیح ہونی چاہیے ۔ وہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور گورنر گلگت بلتستان سید پیر کرم علی شاہ سے منگل کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات میں بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت ممنون حسین سے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور گورنر گلگت بلتستان سید پیر کرم علی شاہ نے ایوان صدر میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران گورنر بلوچستان نے صدر مملکت کو بلوچستان کی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی ۔ ملاقات میں گورنر گلگت بلتستان نے گلگت میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر صدر کو آگاہ کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے وفاقی حکومت کی تمام تر معاملات میں ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ۔