وزیر مملکت عثمان ابراہیم کا پولی کلینک ہسپتال ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے اختیارات کے ناجائز استعمال کا نوٹس ، تحریری وضاحت طلب

منگل 25 نومبر 2014 21:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) کیڈ ڈویژن کے وزیر مملکت بیرسٹر عثمان ابراہیم نے پولی کلینک ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد حسین کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال اور پابندی کے باوجود ملازمین کی بھرتی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحریری وضاحت طلب کر لی جبکہ پولی کلینک کے توسیعی منصو بے کا ای ڈی کو پروجیکٹ ڈائریکٹر بنانے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے ملازمتوں پر پابندی کے دوران ڈاکٹر زاہد حسین نے 18 سے زائد ملازمین کو قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھرتی کر لیا۔ جب اس حوالے سے وزیر مملکت کو مختلف ذرا ئع سے تفصیلات کا علم ہوا تو انہوں نے ڈاکٹر زاہد حسین سے تحریری وضاحت طلب کرتے ہوئے فوری طو رپرغیر قانونی بھرتیاں ختم کرنے اور اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے دی گئی حکومتی پالیسی کے مطابق میرٹ پر بھرتیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وزیر مملکت نے ایک ارب روپے سے پولی کلینک ہسپتال کے توسیعی منصو بے کا ڈاکٹر زاہد حسین کو پروجیکٹ ڈائریکٹر بنانے سے بھی انکار کر دیاہے اور انہوں نے و زارت کے ڈی جی ڈویلپمنٹ کو اس منصوبے کا پروجیکٹ ڈائریکٹر مقر ر کر دیا ہے۔ آئندہ ایک ماہ تک وزیر اعظم نوا زشریف پولی کلینک توسیعی منصو بے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 8 منزلہ جدید عمارت تعمیر کی جائے گی او راس کیلئے ایک ارب روپے ابتدائی طو رپر مختص کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :