سوات: سات مرتبہ ویکسین پینے والا بچہ پولیو سے متاثر،
پولیو سے متاثر ہونے والے بچے کی عمر تقریباً دو برس ہے اس نے ماضی میں متعدد بار پولیو کے قطرے پیے تھے،محکمہ صحت
منگل 25 نومبر 2014 23:05
سوا ت( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پولیو کا ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق سوات میں گذشتہ پانچ سالوں کے دوران پولیو کا یہ پہلا کیس ہے جو خوازہ خیلہ کے علاقے تاروگے میں رپورٹ ہوا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیو سے متاثر ہونے والے بچے کی عمر تقریباً دو برس ہے اور اس نے ماضی میں متعدد بار پولیو کے قطرے پیے تھے۔
ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر سید علی خان نے بی بی سی اردو کے انور شاہ کو بتایا کہ پولیو سے متاثرہ بچے کو سات بار پولیو ویکسین دی گئی تاہم اس کے باوجود وہ اس بیماری کا شکار ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کو تحقیقات کے لیے کہا گیا ہے کہ ویکسین پینے کے باوجود یہ بچہ کیسے اس مرض کا شکار ہوا۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ یہ مریض ایسے وقت سامنے آیا ہے جب صوبے بھر میں پولیو کی ویکسین پلانے کی مہم ایک مرتبہ پھر جاری ہے۔
پاکستان میں رواں برس ریکارڈ تعداد میں پولیو کے نئے مریض سامنے آئے ہیں۔2014 میں اب تک ملک بھر میں ایسے مریضوں کی تعداد 262 ہو چکی ہے جن میں سے بیشتر کا تعلق پاکستان کے زیر انتظام قبائلی علاقوں سے ہے۔پاکستان دنیا کے ان تین ممالک میں شامل ہے جہاں اب بھی پولیو کا وائرس پایا جاتا ہے اور عالمی ادارہ صحت نے اسے دنیا سے پولیو کے خاتمے کے راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔پاکستان میں ایک عرصے سے پولیو کے انسداد کے لیے جاری مہم میں شامل کارکن شدت پسندوں کا ہدف بھی رہے ہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سنہ 2012 سے اب تک پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں پر حملوں میں 60 سے زیادہ ہیلتھ ورکرز اور انہیں تحفظ فراہم کرنے والے پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں ۔مزید مقامی خبریں
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ، جس میں طلباء کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات دیئے گئے
-
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان میں خواتین کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کیلئے پر عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.