لاہور ایئرپورٹ پر ایبولا وائرس سے متاثرہ علاقے سے آنیوالے 4مسافروں کو روک لیا گیا
بدھ 26 نومبر 2014 13:32
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حکام نے ایبولا وائرس سے متاثرہ علاقے سے آنیوالے چارمسافروں کو روک کر محکمہ صحت کے حوالے کردیا ۔عالمی ادارہ صحت کا سات رکنی وفد بھی پاکستان کے دورے پر پہنچ گیا جو ایبولا وائرس کی روک تھام کے لئے ایس او پیزپر عملدرآمد کا جائز ہ لے گا۔بتایا گیا ہے کہ لندن سے لاہور آنے والی قومی ایئرلائن کی پروازپی کے 758 سے آنے والے نعیم، بشری، عمائمہ اور تہمیدہ نامی 4 مسافروں کو ایف آئی اے حکام نے ایئرپورٹ پر روک لیا، چاروں مسافر افریقی ملک سیرالیون میں ایبولا سے متاثرہ علاقے میں گزشتہ 10 برس سے مقیم تھے۔
ایف آئی اے نے چاروں مسافروں کو محکمہ صحت پنجاب کے حوالے کردیا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق چاروں افراد کی سکریننگ کی جائے گی جسکے بعد انہیں کلیئرنس دیں گے ۔(جاری ہے)
دوسری طرف عالمی ادارہ صحت کا سات رکنی وفد بھی پاکستان کے دورے پر پہنچ گیا ہے جس نے وزیر اعلیٰ کے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت سے ملاقات کی ۔ بتایا گیا ہے کہ وفد ائیر پورٹ ‘ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک انجینئرنگ ہیلتھ ‘ سروسز ہسپتال اور دیگر اداروں کا بھی دوروں کے علاوہ صحت سے متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔
عالمی ادارہ صحت کا وفد ایبولا وائرس کی روک تھام کے لئے جاری کئے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لے گا۔واضح رہے کہ افریقہ میں ایبولا کے باعث ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دنیا بھر کی طرح پاکستان کے بھی اس کے پھیلا ؤکو روکنے کے لئے ہوائی اڈوں پر ان ممالک سے آنے والے مسافروں کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔جبکہ دو روز قبل ایبولا وائرس کے مشتبہ مریض کی ہلاکت سے بھی خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.