کینٹ ٹاؤن بہترمحکمانہ ٹیم ورک اور سیاسی قیادت کے رہنمائی کی وجہ سے ڈینگی سے محفوظ رہاہے‘ عبدالله سنبل

بدھ 26 نومبر 2014 13:37

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) سیکرٹری ہائرایجوکیشن عبداللہ سنبل اوررکن صوبائی اسمبلی لبنیٰ فیصل نے انسداد ڈینگی مہم میں شامل اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کینٹ ٹاؤن بہتر محکمانہ ٹیم ورک اور سیاسی قیادت کے رہنمائی کی وجہ سے ڈینگی سے محفوظ رہاہیاس سال کینٹ ٹاؤن میں ڈینگی سے متاثرہ صرف تین افراد سامنے آئے ہیں ،تمام محکمے موبلائزیشن موثر بنا کر پبلک و پرائیویٹ سیکٹر میں ڈینگی ریگولیشنز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، ذرا سی کوتاہی ناقابل تلافی نقصان کا باعث بن سکتی ہے ،کسی بھی جگہ سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ذمہ دارافراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کینٹ و کنٹونمنٹ بورڈز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اے سی کینٹ راؤ افتخار احمد ، ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعمان جمیل، ڈپٹی ڈی او ہیلتھ کینٹ ، پرنسپل گورنمنٹ گرلز اسلامیہ کالج کینٹ، پرنسپلز رابعہ بصری کالج و خواجہ رفیق شہید کالج کے علاوہ محکمہ تعلیم ، صحت، کوآپریٹو، فشریز ، ڈی ایچ اے اور آرمی کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کوبتایاگیاکہ رواں مہینہ ڈینگی لاروا کی افزائش کے حوالے سے اہم ہے ۔ چنانچہ ڈینگی لاروا کو ہر صورت میں کنٹرول کیا جائے ۔ عبدالله سنبل نے کہاکہ ٹائرشاپس، ورکشاپس ،پلازوں، دکانوں، پٹرول و سی این جی اسٹیشنوں، ہوٹلوں ،گوداموں و کمرشل مقامات کے مالکان اپنی جگہوں میں ڈینگی فری ماحول کو یقینی بنائیں ورنہ ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کو مزید تیز کیا جائے اور عوام بھی اپنے گھروں اور اردگرد کے ما حول کو صاف اور خشک رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاہورو والٹن کنٹونمنٹ بورڈز، ڈی ایچ اے اور آرمی کے تحت تمام علاقوں خصوصاًقبرستانوں کی صفائی کویقینی بنایا جائے ۔رکن صوبائی اسمبلی لبنیٰ فیصل نے کہاکہ والٹن کے ہاٹ سپارٹ اور ہائی رسک علاقوں میں صفائی اور کوڑے کے ڈھیروں کو ہٹانے کے لئے تمام متعلقہ ادارے مشترکہ لائحہ عمل بنائیں اور فوری طورپر مذکورہ علاقوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے ۔

تمام متعلقہ اداروں کے مکمل تعاون اورمشترکہ کوششوں سے ہی اس وبا کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکتاہے ۔اجلاس کو بتایا گیاکہ انسداد ڈینگی مہم کو مزید تیز کر دیا گیا ہے اور جامع حکمت عملی کے تحت ڈ ینگی لاروا کے سروے اور ملنے کی صورت میں اس کو تلف کرنے کے عمل کو تیز بنایا گیا ہے۔اس موقع پر صحت، ماحولیات اور دیگرمحکموں نے انسداد ڈینگی اقدامات کے متعلق بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :