اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ‘ طیب حسین شاہ بخاری

بدھ 26 نومبر 2014 15:50

میرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء)اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اس وقت تمام امت مسلمہ کو متحدوہونا ہوگا۔ ان خیالات کااظہار امیر انجمن محبان محمد میرپور محمد طیب حسین شاہ بخاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ نفسانفسی کے دور میں اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ترین ضرورت ہے مسلمان اس وقت زبوں حالی کا شکار ہیں ایسے وقت میں مسلمانوں کی ایک عظیم مذہبی اور روحانی شخصیت کیخلاف فتویٰ دینا ایک منظم سازش ہے حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ فرقہ واریت پھیلانے والے ایسے عناصر کیخلاف سخت ترین کارروائی کی جائے ۔