بی ایس اور بی ایس سی حامل امیدواروں کے لیےB-16 اور B17 پوسٹوں کا کوٹہ مختص کیا جائے

ہیلتھ ایمپلائز ایکشن کمیٹی کا چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت عامہ اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سے مطالبہ

بدھ 26 نومبر 2014 15:51

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) ہیلتھ ایمپلائز ایکشن کمیٹی نے چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت عامہ اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ چینل آف پروموشن سروس کی بنیاد پر نہ رکھا جائے بی ایس اور بی ایس سی حامل امیدواروں کے لیےB-16 اور B17 پوسٹوں کا کوٹہ مختص کیا جائے اور پڑھے لکھے ملازمین کو ترجیح بنیادوں پر اپنے متعلقہ شعبہ جات کی اندر ایڈجیسٹ کیا جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ چینل آف پروموشن کی برابر تقسیم کر کے انصاف کے تقاضے یقینی بنائے جائیں صحت عامہ کے ملازمین جو B-S اور Bsc انہیں ترقی یابی کے مواقع مہیا کیے جائیں ۔

(جاری ہے)

چینل آف پروموشن سروس اور تعلیم کی بنیاد پر رکھا جائے محض سروس کی بنیادپر رکھے جانے کی وجہ سے تعلیم یافتہ افراد کے ساتھ نا انصافی اور ان کا استحصال ہو رہا ہے۔