وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ کا کوئٹہ میں پولیو ورکرز کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس، حملہ آوروں کی گرفتاری کے احکامات

بدھ 26 نومبر 2014 16:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پولیو ورکرز کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کوئٹہ کے علاقے مینگل ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے 3 خواتین سمیت 4 پولیو رضاکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔

وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کردی کہ ملزمان کوفوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔