سارک ممالک میں صحت کے مسائل پر توجہ دینا ہو گی، صاف پانی، صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی جنوبی ایشیاء کی عوام کا حق ہے،رکن ممالک میں اعتماد سازی کیلئے سارک اہم کردار ادا کر سکتا ہے، جنوبی ایشیائی خطے کو کئی مسائل کا سامنا ہے، مسائل سے نمٹنے کیلئے سارک ممالک کے درمیان ریلوے اور موٹر وہیکلز کے ذریعے روابط بڑھائے جائیں

سری لنکن صدر مہندا راجا پکسے کا سارک سربراہ کانفرنس نے خطاب

بدھ 26 نومبر 2014 16:26

کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) سری لنکن صدر مہندا راجا پکسے نے کہا ہے کہ سارک ممالک میں صحت کے مسائل پر بھی توجہ دینا ہو گی، صاف پانی، صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی جنوبی ایشیاء کی عوام کا حق ہے،رکن ممالک میں اعتماد سازی کیلئے سارک اہم کردار ادا کر سکتا ہے، جنوبی ایشیائی خطے کو کئی مسائل کا سامنا ہے، مسائل سے نمٹنے کیلئے سارک ممالک کے درمیان ریلوے اور موٹر وہیکلز کے ذریعے روابط بڑھائے جائیں۔

وہ بدھ کو18ویں سارک سربراہ کانفرنس نے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن معیشت میں گزشتہ چند برسوں میں بہتری آئی ہے، سارک ممالک کو معیشت کو ترجیح دے کر غریب اور امیر میں فرق ختم کرنا ہو گا، سارک ممالک میں صحت کے مسائل پر بھی توجہ دینا ہو گی، صاف پانی، صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی جنوبی ایشیاء کی عوام کا حق ہے، سارک ممالک کے درمیان ریلوے اور موٹر وہیکلز کے ذریعے روابط بڑھائے جائیں، جنوبی ایشیائی خطے کو کئی مسائل کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، سارک ممالک کے روابط دارالحکومتوں کے ساتھ ساتھ دوسرے شہروں میں بھی ہونے چاہیئیں، رکن ممالک میں اعتماد سازی کیلئے سارک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :