سلمان اور شاہ رخ میں صلح، عامر خان کو ساری رات نیند نہ آئی

بدھ 26 نومبر 2014 16:33

سلمان اور شاہ رخ میں صلح، عامر خان کو ساری رات نیند نہ آئی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر 2014ء)سلمان خان اور شاہ رخ خان کے درمیان صلاح تو ہو چکی ہے لیکن ایک تیسرے خان کو اس رات جب صلح ہوئی نیند نہ آسکی اور اس بات کا برملا اظہار انہوں نے میڈیا میں بھی کردیا۔

(جاری ہے)

یہ خان کوئی اور نہیں بلکہ عامر خان ہے جنہوں نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ آرپیتا کی شادی والی رات جب شاہ رخ خان شرکت کے لئے سلمان خان کے گھر گئے اور وہاں انہوں نے سلمان خان کی موجودگی میں آرپیتا کو پیار دیا تو دونوں خانوں کے گلے شکوے ختم ہو گئے اور دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لیا لیکن اس رات وہ سو نہیں سکے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھاکہ اسی رات ڈیڑھ بجے کے قریب سلمان اور شاہ رخ نے انہیں کال کی اور بتایا کہ ان کی صلح ہو گئی ہے۔عامر خان کہتے ہیں کہ یہ سن کر وہ بہت خوش ہوئے اور انہیں مبارکباد دی۔ اس کے کوئی ایک گھنٹے بعد پھر دونوں کی کال آئی اور اس مرتبہ وہ ویڈیو کال (فیس ٹائم) پر تھے اور پھر صبح تک ہم سب باتیں کرتے رہے اور دونوں نے انہیں ساری رات سونے نہیں دیا۔