وزیراعلیٰ پنجاب کی کوئٹہ میں انسداد پولیو ورکرز پر حملے کی مذمت ،4 پولیو ورکرز کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس،

قوم کے نونہالوں کو پولیو جیسی موذی بیماری سے محفوظ بنانے والوں پر حملہ وحشیانہ فعل ہے، شہباز شریف

بدھ 26 نومبر 2014 18:12

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر انسداد پولیو ورکرز کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے حملے میں 4 پولیو ورکرز کے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے قومی فریضہ سرانجام دے رہے ہیں‘ ان پر حملہ ایک وحشیانہ فعل ہے۔ انہو ں نے کہا کہ قوم کے نونہالوں کو پولیو جیسی بیماری سے محفوظ بنانے والے پولیو ورکرز پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔