جیکب آباد ،شہر میں غیر معیاری اور استعمال شدہ سرنج کی فروخت سرعام جاری ،ہزاروں شہری ہیپاٹائٹس بی اورسی میں مبتلا ہوگئے ،محکمہ صحت خاموش تماشائی

بدھ 26 نومبر 2014 18:33

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء)جیکب آباد شہر میں غیر معیاری اور استعمال شدہ سرنج کی فروخت سرعام جاری ،ہزاروں شہری ہیپاٹائٹس بی اورسی میں مبتلا ہوگئے ،محکمہ صحت خاموش تماشائی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہر کے اکثر میڈیکل اسٹورز پر غیر معیاری اور استعمال شدہ ڈسپوزل سرنج کی سرعام فروخت جاری ہے استعمال شدہ سرنج کو دوبارہ پیکنگ کے بعد مارکیٹ میں سرعام فروخت کیاجارہا ہے استعمال شدہ اورغیر معیاری کمپنیوں کی ڈسپوزل سرنج کے استعمال کی وجہ سے جیکب آباد و گرد نواح میں ہزاروں کی تعدامیں شہری ہیپاٹائٹس بی اور سی جیسی جان لیوا بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں شہر کے اکثر میڈیکل اسٹورز پر غیر تصدیق شدہ کمپنیوں کی جانب سے بنائے جانے والی غیر معیاری ڈسپوزل سرنج فروخت کی جارہی ہے جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے اس گھناؤنے کاروبار کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن سندھ کے رہنما ڈاکٹر اے جی انصاری نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ جیکب آباد ہیپاٹائٹس بی اور سی کی بڑھتی ہوئی بیماری اصل وجہ غیر معیار ی اوراستعمال شدہ سرنجوں کا استعمال ہے انہوں نے کہا کہ جیکب آباد میں ہر دس شہریوں میں سے تین افراد اس جان لیوا بیماری میں مبتلا ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ صحت ان کے خلاف کاروائی کرے اور شہریوں کو جان لیوا بیماریوں سے بچایا جائے ۔