پولیو کے خلاف ہم سب نے متحد ہو کر لڑنا ہے،ڈی سی بونیر

بدھ 26 نومبر 2014 18:38

صوابی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) ڈی سی بونیر خائستہ رحمن نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف ہم سب نے متحد ہو کر لڑنا ہے۔ اور اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانا ہے۔ پیر کے روز ضلع بھر کے دورے کے موقع پر ڈی سی نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی چیک کی اور کئی علاقوں میں خود بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے۔ دورے کے موقع پر اے سی تحصیل خدوخیل نور ولی خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈی سی نے عمائدین اور علماء سے اپیل کر تے ہوئے کہا کہ وہ پولیو کے خاتمے کے لئے موثر کر دار ادا کرئے اور عوام کو اس خطر ناک بیماری کی نقصانات سے آگاہ کر ئے۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کو دی گئی سیکیورٹی صورتحال کو بھی چیک کیا اور پولیو ٹیموں کو سختی سے تاکید کر تے ہوئے کہا کہ پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کے ہر بچے کو پولیو قطرے پلانا پولیو ٹیموں کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

اور اگر کہیں پر بھی اس میں کوتاہی نظر ٓائی تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کو یہ بھی تاکید کی کہ اگر کہیں پر انکاری والدین نظر ائے تو ان کی نشاندہی کریں اور بعد میں ان کو علماء اور جرگے کے ذریعے سمجھایا جائیگا۔ انہوں نے پولیو کو ایک مستقل معذوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے مل کر اس بیماری کو اپنے ضلع سے بھگانا ہے اور تمام ضلع بھر کے اے سیز ، تحصیلدارااور پٹواریان کو تاکید کر تے ہوئے کہا کہ وہ پولیو ٹیموں کے شانہ بشانہ کام کریں اور پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :