30نو مبر کو اسلا م آ باد میں جلسہ سے نمٹنے کے لئے حکو متی اقداما ت کے با عث تا جر برادری عد م تحفظ کا شکا ر ہے، تا جر طبقہ پہلے ہی معا شی بحران کا شکار ہے ،حکو متی اقدامات کے با عث تجا رتی سا مان اور اشیاء خو رد و نو ش کی تر سیل متا ثر ہو نے کا خد شہ ہے،

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقا م صدر میاں ہمایوں پرویز کابیان

بدھ 26 نومبر 2014 18:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقا م صدر میاں ہمایوں پرویز نے کہا کہ 30نو مبر کو اسلا م آ باد میں جلسہ سے نمٹنے کے لئے حکو متی اقداما ت کے با عث تا جر برادری عد م تحفظ کا شکا ر ہے تا جر طبقہ پہلے ہی معا شی بحران کا شکار ہے جبکہ حکو متی اقدامات کے با عث تجا رتی سا مان اور اشیاء خو رد و نو ش کی تر سیل متا ثر ہو نے کا خد شہ ہے ایک بیان میں انھو ں نے کہا کہ راولپنڈ ی اسلا م آ باد کی جانب آ نے والے را ستو ں پر کنٹینروں کی بھر مار حکو متی عز ائم کی عکا سی ہے کہ ایک بار پھر را ستو ں کو بند کیا جا ئے گا جس کا خمیازہ کاروباری برادری کو بھگتنا پڑے گا کیونکہ ان کنٹینروں میں کر وڑو ں رو پے ما لیت کا تجا رتی ساما ن ہو تا ہے جو کہ حکو متی اقدامات کے با عث روکے جا نے پر تا جرو ں کے لئے مالی نقصان کا باعث بنے گا، حکو مت نہ تو ان کنٹینرز ما لکان کو معا و ضہ ادا کر تی ہے اور نہ ہی انھیں یہ پتہ ہو تا ہے کہ انھیں کب ر یلیز کیا جا ئے گا جبکہ بد نظمی یا کسی ہنگا مہ آ رائی کی صو رت میں نقصان ہمیشہ تا جروں کو ہی پہنچتا ہے ۔

(جاری ہے)

قائمقام صدرمیاں ہمایوں پرویز نے کہا کہ اسلا م آ باد میں د ھر نو ں اور راولپنڈ ی میں میٹرو بس منصو بہ کے با عث راولپنڈ ی اسلا م آ باد کا تا جر پہلے بد حا لی کا شکا ر ہے خطہ میں صنعتی تر قی کا گراف نیچے آ چکا ہے ، کاروباری سرگرمیاں معدوم ہو چکی ہیں اور رہی سہی کسر امن و امان کی خراب حالت نے پوری کر دی ہے ۔کاروباری برادری حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ تمام سیاسی مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کرے اور کوئی ایسا قدم نہ اٹھایا جائے جس سے کاروباری برادری کا نقصان ہو یا کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوں۔

متعلقہ عنوان :