پولیو ورکرو کے ٹارگٹ کلنگ دشمن قوتوں کاکام ہے ،پرویز خٹک

بدھ 26 نومبر 2014 21:15

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس روڈ پر نامعلوم شرپسندوں کی طرف سے پولیو ورکروں کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے اس افسوسناک واقعے میں چار پولیو رضا کاروں کی شہادت اور کئی دوسرے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پولیو جیسے نازک معاملے میں ہمارے جذبہ خدمت سے سرشار اور غریب ورکروں کو نشانہ بناناقوم اور ہماری نئی نسل کی دشمن قوتوں کا کام ہو سکتا ہے کیونکہ اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں پر ویز خٹک نے پولیو ورکروں کے قتل کی وجہ سے بلوچستان میں انسداد پولیو مہم عارضی طور پر روکنے پر بھی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیو خاتمے کے اہداف میں تاخیراور ناکامی کے سبب پاکستان پر مزید بین الاقوامی پابندیاں لگ سکتی ہیں اور ہمارے سمندر پار محنت کشوں کا مستقبل بھی داؤ پر لگ سکتا ہے وقت آگیا ہے کہ عوام بھی اپنے اردگرد مشکوک عناصر کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور انکی نشاندھی میں حکومت سے پورا تعاون کریں وزیراعلیٰ نے جاں بحق پولیو ورکروں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور متاثرہ غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔