بیمار مزدور کی خبر شائع ہونے کے بعد پیپلز پارٹی شہید بھٹو سیکرٹریٹ 70 کلفٹن کا نوٹس ، مزدور کا مفت علاج کروانے کا اعلان

بدھ 26 نومبر 2014 21:56

جھڈو (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) اخبارات میں بیمار مزدور کی خبر شائع ہونے کے بعد پیپلز پارٹی شہید بھٹو سیکرٹریٹ 70 کلفٹن کا نوٹس ، مزدور کا مفت علاج کروانے کا اعلان ،جھڈو کی ہاشم قالونی کے رہائشی مزور سلامت علی جو کہ شوگر کے مرض اور پاؤں میں زخم کی وجہ سے دو ماہ سے بستر مرگ پر پڑا تھا اور اہل خانہ غربت کے مارے علاج کروانے سے قاصر تھے ، سلامت علی کی بے بسی اور بیماری کے متعلق اخبارات میں تفصیلی رپورٹ شائع ہونے کے بعد شہید بھٹو سیکرٹریٹ پر نوٹس لیا گیا جس کے بعد ضلع میر پور خاص کے صدر اکرام راجپوت نے جھڈو پہنچ کر سلامت علی سے ملاقات کی اور مریض سلامت علی کو ایدھی ایمبولینس کے زریعے حیدرآباد لے گئے ، اکرام راجپوت نے کہا کہ ہم سلامت علی کا مکمل علاج کروائینگے دوسری جانب سماجی رہنماء کاپڑی جروار نے بھی بیمار مزدور کے اہل خانہ کی مدد کے لئے چندہ جمع کیا ۔

متعلقہ عنوان :