ایف آئی اے نے ایبولا وائرس سے متاثرہ علاقہ سے آنے والی فیملی کو ایبولا وائرس کی تصدیق کیلئے محکمہ صحت کے حوالے کر دیا
بدھ 26 نومبر 2014 23:32
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) پنجاب کے امیگریشن کے عملہ نے ایبولا وائرس سے متاثرہ علاقہ سے آنے والی فیملی کو ایبولا وائرس کی تصدیق کے لئے محکمہ صحت کے حوالے کر دیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لندن سے پاکستان پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 سے جب کلیرنس کیلئے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ میں آئی تو امیگریشن کے عملہ کو دوران انٹرویو معلوم ہوا کہ لندن سے آنے والی فیملی جس میں نعیم طاہر، بشریٰ طاہر، نعیمہ فہمیدہ اور ملیحہ 4 مسافر شامل ہیں یہ افراد 2004 ء سے 27 جولائی 2008ء تک سیریالون میں رہائش پذیر رہتے ہیں جو کہ ایبولا وائرس سے متاثرہ علاقہ ہے۔
وہ متاثرہ علاقہ چھوڑ کر تین ماہ قبل وزٹ ویزا پر لندن ٹھہرے ہیں اور گزشتہ روز پاکستان پہنچے ہیں۔ امیگریشن کے عملہ نے حفظ ما تقدم کے تحت انہیں بیرون ملک سے کسی بھی قسم کے وائرس کو چیک کرنے والے میڈیکل سیل کے حوالے کر دیا۔ امیگریشن کے ذمہ دار آفیسر نےآن لائن کو بتایا کہ ملک کے تمام ایئر پورٹس پر وائرس کی چیکنگ کے انتظامات کئے گئے تا کہ بیرون ملک سے آنے والے اپنے ساتھ کسی قسم کے خطرناک وائرس لے کر پاکستان میں منتقل نہ کر سکیں۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2 اہم سنگ میل حاصل کرلیے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.