مصر ،گنجا پن جرم بن گیا؛ خاتون نے شوہر سے خلع لے لی

جمعرات 27 نومبر 2014 12:55

مصر ،گنجا پن جرم بن گیا؛ خاتون نے شوہر سے خلع لے لی

قا ہرہ #/h#مصر میں ایک خاتون نے عدالت کے ذریعے اپنے شوہر سے محض اس لیے خلع حاصل کر لی اس کا شوہر گنجا ہے اور اس کے جسم سے بو آتی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق قاہرہ کی ایک فیملی کورٹ نے حال ہی میں'جیلان۔ ج' نامی خاتون کی اپنے شوہر 'آسر۔ م' سے خلع کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے دونوں میں علیحدگی کرا دی۔

(جاری ہے)

خلع حاصل کرنے والی خاتون نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ شوہر کے گنجا ہونے کی وجہ سے اسے اپنے سہیلیوں میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لہٰذا عدالت اپنے خصوصی اختیارات کے ذریعے اسے خلع دلوائے۔

خاتون کا مزید کہنا تھا کہ میں نے گنجے شوہر سے کئی بار سر میں مصنوعی طریقے سے بال لگوانے کا بھی مطالبہ کیا مگر اس نے میری بات سنی ان سنی کر دی۔"اس کے بعد میں نے یہ محسوس کیا کہ میں ایسے شخص کی بیوی نہیں رہ سکتی جو میرے لیے میری سہیلیوں میں مسلسل شرمندگی کا موجب بنا رہے۔ میں نے اس سے طلاق مانگی تو اس انکار کر دیا جس کے بعد مجھے عدالت کے ذریعے خلع لینے پر مجبور ہونا پڑا ہے

متعلقہ عنوان :