پولیو ورکرز پر فائرنگ کامقدمہ درج ‘4پولیورضاکاروں کیورثا کو فی کس 20 لاکھ دینے کا اعلان
جمعرات 27 نومبر 2014 13:00
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) کوئٹہ کے علاقے مینگل ا?باد میں پولیو ورکرز پر فائرنگ کا مقدمہ درج ہونے کے بعد بلوچستان حکومت نے جاں بحق پولیو ورکز کے ورثا کو فی کس 20لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ شہیدوں کے خاندانوں کی صوبائی حکومت کفالت کریگی اور شہید ہونے والوں کے ورثاء کو 20 20لاکھ روپے امداد جبکہ ان کے خاندان کے ایک ایک فرد کو سرکاری ملازمت بھی فراہم کی جائے گی اور زخمیوں کو علاج کی تمام تر بہتر سہولیات کی فراہمی کے اخراجات بھی صوبائی حکومت برداشت کریگی۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے والی ٹیم پر حملہ انتہائی انسانیت سوز اور ہمارے بچوں کے مستقبل پر حملہ ہے، بلوچستان مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے، ہمیں دہشت گردی ، شدت پسندی، فرقہ واریت، جہالت اور پسماندگی کا سامنا ہے لیکن ہمیں ملکر بلوچستان کو موذی بیماریوں ، پولیو، دہشت گردی، شدت پسندی، جہالت سے نجات اور امن و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے کام کرنا ہوگا۔(جاری ہے)
اس موقع پر چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے بتایا کہ ٹیکہ جات کی مہم اسی عزم اور جذبے کے ساتھ جاری رہے گی ۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.