عوام علاقہ کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی اورکٹھاڑ بی،ایچ،یو کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کرینگے‘ اعجاز دلاور
جمعرات 27 نومبر 2014 13:36
میرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء )مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے راہنماء و نائب صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا کہ عوام علاقہ کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی اورکٹھاڑ بی،ایچ،یو کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کرینگے، تارکین وطن کے راہنماء چودھری غفار نے سینٹر کے لیے ECG کی نئی مشین عطیہ کی ہے جو قابل ستائش ہے ،مخیر حضرات کے تعاون سے BHUکٹھاڑ کی تمام ضروریات کو پورا کرینگے،ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بی،ایچ،یو کٹھاڑ سینٹر کے دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجرPPHراشد حنیف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقعہ پر ایگزیکٹیو آفیسر راجہ بشارت،سوشل آرگنائزر راجہ جبران،ارشد محمود،یاسر کیانی،ماسٹر امین،راجہ الطاف ،ٹیچر آرگنائزیشن کے تحصیل صدر محمد امین،راجہ تعظیم،محمود حسین،ماسٹر لیاقت،چودھری وارث کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے،ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجرPPHراشد حنیف نے کہا کہ مقامی لوگ تعاون کریں تو سینٹر کے لیے ادوایات خریدیں جا سکتی ہیں،راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا عوام علاقہ کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے، اُنہوں نے کہا کہ کٹھاڑ بریگیڈئر(ر) راجہ دلاور مرحوم کا علاقہ ہے عوام کو دیگر سہولیات کے علاوہ صحت کے حوالے سے تمام ضروریات بلا تخصیص فراہم کرینگے۔
(جاری ہے)
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.