بچے ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیں پولیو کے دو قطرے پلانے سے ہمیشہ کی معذوری سے انہیں بچایا جا سکتا ہے،ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ

جمعرات 27 نومبر 2014 14:01

عمرکو ٹ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ مخدوم عقیل الزمان نے ضلع عمرکوٹ کی چھ یونین کونسلوں میں جاری سہ روزہ خصوصی پولیو مہم مکمل ہونے پر کارکردگی سے متعلق ڈپٹی کمشنر دربار ھال میں اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا پولیو مہم میں بہتری کی کافی گنجائش موجود ہے اس کے لیے احکامات جاری کروں گا اور احکامات پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا بچے ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیں اور آپ کے پولیو کے دو قطرے پلانے سے ہمیشہ کی معذوری سے بچایا جا سکتا ہے‘ یہ کام ایک کار خیر سے کم نہیں‘ اس قومی مہم میں کسی بھی مجرمانہ غفلت کو برداہشت نہیں کیا جائے گا اور بلا کسی امتیاز کاروائی کی جائے گی۔ اس خصوصی پولیو مہم کی جگہ جگہ جا کر خود مانیٹرنگ کی ہے‘ کچھ علاقوں میں انتظامات کمزور اور کچھ علاقوں میں ٹھیک تھے اور ان علاقوں میں انتظامات کو فوری بہتر بنائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گرداری لال نے مختلف تعلقوں کے دورے کرنے سے متعلق بریف کیا اور ڈسٹرکٹ آفیسر پی پی ایچ آئی کے صلاح الدین داریجو کی کارکردگی پر عدم اطمینان اور تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یو سی آروڑو بھرگڑی کے بی ایچ یو میں پچھلے ڈیڑھ ماہ سے او پی ڈی کے رجسٹرڈ پر کسی مریض کی کوئی انٹری نہیں ہوئی جبکہ یہا ں کی لیڈی ڈاکٹر نے بار بار اس لاپرواہی کی نشاندہی بھی کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایت کی کہ اس کے خلاف فوری انکوائری کر کے قانونی کاروائی کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ان کو تنبیہ کی کہ وہ اپنے طور طریقوں کو بدلیں اور دی گی ذمہ داریاں ایمانداری سے کریں اور آئندہ مجھ کو شکایت وصول نہ ہو ،پولیس کی شکایت پرانہوں نے ڈی ایس پی اقبال منگریو کو سختی سے تنبیہ کی کہ داخلی اور خارجی راستوں پر آئندہ پولیس کی تعیناتی اور غفلت نہ برتی جائے۔

ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر بھرت نے اجلاس میں بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر اور پولیو مہم کے دوران بچوں کو قطرے پلانے کے اقدامات مزید موثر بنائے جائیں‘ اس وقت سندھ میں پولیو کے 23 کیس کراچی میں ہوئے ہیں، بدین ، سانگھڑ ، دادو اور شکارپور میں پولیو کے ایک ایک کیس رجسٹرڈ ہوا ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے ہم سب کو بہت زیادہ محتاد رہنے کی ضرورت ہے۔

پولیو مہم کے فوکل پرسن ڈاکٹر فرید احمد ہنگورجو نے اجلاس کو بتایاکہ 27یونین کاؤنسلوں میں میڈیکل آفیسر ، ایریا انچارج اور بنائی گی این آئی ڈی کی ٹرینگ 29 نومبر سے 31 دسمبرتک مختلف یوسی کونسلوں میں ٹرینگ دی جائے گی۔ انہوں نے مکمل ہونے والی خصوصی پولیو مہم کے بارے میں بھی بتایا کہ 56 ہزار 380 بچوں کوتین دن کے اندر اور رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :