عوام علاقہ کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی اورکٹھاڑ بی،ایچ،یو کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے، راجہ اعجاز دلاور خان

جمعرات 27 نومبر 2014 14:22

میرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء)مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے راہنماء و نائب صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا کہ عوام علاقہ کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی اورکٹھاڑ بی،ایچ،یو کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کرینگے، تارکین وطن کے راہنماء چودھری غفار نے سینٹر کیلئے ECG کی نئی مشین عطیہ کی ہے جو قابل ستائش ہے ،مخیر حضرات کے تعاون سے BHUکٹھاڑ کی تمام ضروریات کو پورا کرینگے،ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بی،ایچ،یو کٹھاڑ سینٹر کے دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجرPPHراشد حنیف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقعہ پر ایگزیکٹیو آفیسر راجہ بشارت،سوشل آرگنائزر راجہ جبران،ارشد محمود،یاسر کیانی،ماسٹر امین،راجہ الطاف ،ٹیچر آرگنائزیشن کے تحصیل صدر محمد امین،راجہ تعظیم،محمود حسین،ماسٹر لیاقت،چودھری وارث کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے،ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجرPPHراشد حنیف نے کہا کہ مقامی لوگ تعاون کریں تو سینٹر کے لیے ادوایات خریدیں جا سکتی ہیں،راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا عوام علاقہ کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے، اُنہوں نے کہا کہ کٹھاڑ بریگیڈئر(ر) راجہ دلاور مرحوم کا علاقہ ہے عوام کو دیگر سہولیات کے علاوہ صحت کے حوالے سے تمام ضروریات بلا تخصیص فراہم کرینگے۔

(جاری ہے)