ایبولا وائرس کے انسداد کے لیے تیار کی گئی ویکسین کا پہلا تجربہ کامیاب ہو گیا

جمعرات 27 نومبر 2014 14:41

ایبولا وائرس کے انسداد کے لیے تیار کی گئی ویکسین کا پہلا تجربہ کامیاب ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء)ایبولا وائرس کے انسداد کے لیے تیار کی گئی ویکسین کا پہلا تجربہ کامیاب ہو گیا امریکی ’نیشنل انسٹیٹیوٹس آف ہیلتھ‘ یا (این آئی ایچ) کے مطابق ایبولا وائرس کے خاتمے کے لیے تیار کردہ ویکسین کی آزمائش کے پہلے مرحلے میں 20 بالغ اور صحت مند افراد کو مختلف مقداروں میں دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس طبّی ٹیسٹ کا حصہ بننے والے تمام کے تمام افراد میں ایبولا وائرس کے خلاف کارآمد ثابت ہونے والی ’اینٹی باڈیز‘ بنیں۔

نیشنل انسٹیٹیوٹس آف ہیلتھ کے اس طبّی ٹیسٹ کے نتائج ’نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن‘ میں شائع ہوئے۔ حکام کے مطابق اگلے مرحلے کے ٹیسٹ متاثرہ ملکوں میں آئندہ برس کیے جائیں گے۔