صرف ایک ہفتے کے دوران ایبولا وائرس سے متاثرہ ممالک میں 600 نئے کیسز سامنے آئے ‘ عالمی ادارہ صحت

جمعرات 27 نومبر 2014 14:41

نیویارک (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ صرف ایک ہفتے کے دوران ایبولا وائرس سے متاثرہ ممالک میں اس وبا کے600 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق مغربی افریقہ میں خطرناک بیماری میں مبتلا افراد کی تعداد اب بڑھ کر تقریبا 16 ہزار تک پہنچ چکی ہے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 5690ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ ابیولا وائرس، متاثرہ شخص کے جسم کو ہاتھ لگانے سے بھی دوسرے شخص تک منتقل ہو سکتا ہے۔جس کے باعث ابھی تک 600 ہیلتھ کیئر ورکرز بھی اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔