مظفر آباد،محکمہ صحت ،ضلعی انتظامیہ نے دو لاکھ سے زائد بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کے انتظامات مکمل کر لئے

جمعرات 27 نومبر 2014 15:47

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے دارلحکومت کے دو لاکھ سے زائد بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ بارہ روزہ یہ مہم 8 دسمبر سے 20دسمبر2014تک جاری رہے گی۔دارلحکومت مظفرآباد اس مہم سے متعلق مختلف امور کو حتمی شکل دینے کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ کی سربراہی میں تمام ضلعی افسران کا اہم اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سردار ظفر، ڈپٹی سیکرٹری پی پی ایچ شاہد محمودخان سیکرٹری میونسپل کارپوریشن شکیل گیلانی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ڈی ایچ اوڈاکٹر ظفر نے بتایا کہ خسرہ سے پاک آزاد جموں و کشمیر مہم کے دوران ضلع مظفرآباد میں 6ماہ سے 10سال تک کے دولاکھ تیس ہزار بچوں کا خسرہ سے محفوظ رکھنے کے لئے عالمی ادارہ صحت کے معیار کے مطابق انتہائی موئثر اور ااعلیٰ کوالٹی کے انجکشن لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس مہم کے لئے مظفرآباد کو چار میں تقیم کر کے ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر چار چار جبکہ یونین کونسل اور میونسپل کارپوریشن کی سطح پر 36ایریا سپروائیزر مقرر کر دئے گئے ہیں۔

57مستقل ہیلتھ یونٹس کے علاوہ 137آؤٹ ریچ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ان ٹیمیوں کے کارکنوں کو عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے مقرر کردہ معیار کے مطابق حفاظتی ٹیکوں کو لگانے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ خسرہ سے پاک اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ڈی ایچ او آفس اور ڈپٹی کمشنر آفس میں دو کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں جہاں صبح آٹھ بجے سے شام نو بجے تک عملہ موجود رہے گا۔

تاکہ حفاظتی ٹیکہ سے رہ جانے والے بچوں کے والدین رابطہ کر کے قریب ترین ہیلتھ یونٹ یا آؤٹ ریچ ٹیم سے انجکشن لگوا سکیں۔ انہوں نے خسرہ سے پاک آزاد کشمیر مہم کو کامیاب بنانے کے لئے والدین، علماء، اساتذہ، غیر سرکاری تنظیموں ، میڈیا سرکاری محکموں کے ذمہ داران سے اپیل کی وہ ہر ممکن تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :