کوئٹہ ، پولیو ورکرز پر فائرنگ کا مقدمہ درج ،جاں بحق پولیو ورکز کے ورثا کو فی کس 20لاکھ روپے ، خاندان کے ایک ایک فرد کو سرکاری ملازمت فراہم کرنے کا اعلان ، زخمیوں کو علاج کی تمام تر بہتر سہولیات کی فراہمی کے اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی،بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے والی ٹیم پر حملہ انسانیت سوز اور بچوں کے مستقبل پر حملہ ہے، بلوچستان مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے، دہشت گردی ، شدت پسندی، فرقہ واریت، جہالت اور پسماندگی کا سامنا ہے ، ہمیں ملکر بلوچستان کو موذی بیماریوں ، پولیو، دہشت گردی، شدت پسندی، جہالت سے نجات اور امن و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے کام کرنا ہوگا
وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کااجلاس سے خطاب
جمعرات 27 نومبر 2014 16:10
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) کوئٹہ کے علاقے مینگل آباد میں پولیو ورکرز پر فائرنگ کا مقدمہ درج ہونے کے بعد بلوچستان حکومت نے جاں بحق پولیو ورکز کے ورثا کو فی کس 20لاکھ روپے دینے، خاندان کے ایک ایک فرد کو سرکاری ملازمت بھی فراہم کرنے کا اعلان کر دیا، زخمیوں کو علاج کی تمام تر بہتر سہولیات کی فراہمی کے اخراجات بھی صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے مینگل آباد میں پولیو ورکرز پر فائرنگ کا مقدمہ درج ہونے کے بعد بلوچستان حکومت نے جاں بحق پولیو ورکز کے ورثا کو فی کس 20لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ شہیدوں کے خاندانوں کی صوبائی حکومت کفالت کریگی اور شہید ہونے والوں کے ورثاء کو 20, 20لاکھ روپے امداد جبکہ ان کے خاندان کے ایک ایک فرد کو سرکاری ملازمت بھی فراہم کی جائے گی اور زخمیوں کو علاج کی تمام تر بہتر سہولیات کی فراہمی کے اخراجات بھی صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.